قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس میں مزید گرفتاریاں کی ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق ممبر انوائرومنٹ سی ڈی اے میاں وحید الدین اور سابق نائب تحصیل دار محمد اقبال کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان پر 118 کنال سے زیادہ زمین پارک لین کو غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام ہے۔
نیب نے دونوں ملزمان کا اسلام آباد کی احتساب عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزمان کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔