• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان چھٹیاں گزارنے نتھیا گلی پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان 2 دن کی چھٹیوں پر نتھیا گلی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ رات نتھیا گلی پہنچے، عمران خان موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد سے ایبٹ آباد ہیلی کاپٹر پر پہنچے۔

وزیراعظم کے ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد سے وزیر اعظم عمران خان براستہ سڑک نتھیا گلی گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کا معاون عملہ اور سیکیورٹی اسٹاف بھی نتھیا گلی میں اُن کے ہمرا ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان بھی آج کل نتھیا گلی میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید