• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر آباد: کورونا صورتحال بہتر، لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

مظفر آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے بعد کاروباری مراکز 15جون سے ہفتے میں 2 دن کی بجائےصرف اتوار کو بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر 2 دن کی پابندی ختم کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مظفر آباد میں ان ڈور تقریبات اور دعوتوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں ڈیڑھ سو مہمانوں کو مدعو کیا جاسکے گا۔

ریستوران بدستور ٹیک اوے کی بنیاد پر خدمات سرانجام دیں گے جبکہ بازار شام 8 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے۔

تازہ ترین