• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز) ملک میں کورونا سے مزید 57افراد انتقال کرگئے ،1194نئے کیسز رپورٹ ہوئےاور مثبت کیسز کی شرح 3.34 رہی، سندھ میں 16مریض انتقال کرگئے اور 583 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35695 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1194 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 57 ہلاکتیں ہوئیں۔

تازہ ترین