• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہونگی؟

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی اب عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو میں بھی نظر آئیں گی۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ سجل علی بہت جلد عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائیں گی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سجل علی نے عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو کے لیے شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ عاطف اسلم کے اس نئے گانے کا عنوان ’رفتہ رفتہ‘ ہے جبکہ یہ گانا پاکستان کے شمالی علاقے اسکردو میں شوٹ کیا جارہا ہے۔

یہ خبر سُننے کے بعد سجل علی کے مداح خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں کہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو میں دیکھیں گے۔

دوسری جانب ابھی تک عاطف اسلم اور سجل علی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر بہت جلد سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

سجل علی اور احد رضا میر کی سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کو معروف مصنفہ و اسکرپٹ رائٹر عمیرہ احمد نے لکھا ہے جبکہ اس ڈرامے کے ہدایتکار حسیب حسن ہیں۔

خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران بیرون ملک چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں سادگی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین