• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران حکومت نے 1200 ارب کے نئے ٹیکس لگائے: شاہد خاقان عباسی


مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت آنے سے ملک میں 1200 ارب کے نئے ٹیکس لگے، جھوٹ بولنے سے حقائق بدلتے نہیں ہیں۔

یہ بات کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1200 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کے باوجود صرف800 ارب کی اضافی رقم حاصل کی جا سکی ہے، بجٹ کی بنیاد جھوٹ پر رکھی گئی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ساڑھے 11 سو ارب روپے کی آمدن کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، مگر اس آمدن کا ذریعہ کیا ہے وہ تو بتایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان 2 پاور پلانٹس کو بیچنے کی بات کی جا رہی ہے جو نواز شریف نے لگائے تھے، عوام کو بتایا جائے کہ نئے ٹیکس لگا رہے ہیں یا نہیں؟

شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دستاویزات کے مطابق 383 ارب کے نئے ٹیکس ہیں، نمبروں کی ہیرا پھیری سے ملک کے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین