سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آر ٹی ایس بیٹھنے سے آنے والی حکومت نے اپنا مستقبل ایک اورمشین سے جوڑ لیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈراموں، تماشوں سے انتخابی اصلاحات اورقانون سازی کا سنجیدہ عمل نہیں ہوتا، 2017 میں مسلم لیگ ن نے انتخابی اصلاحات کا سنجیدہ عمل کرکے دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ آرٹی ایس بٹھا کر الیکشن چوری ہو تو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں کیسے محفوظ ہیں، ڈسکہ الیکشن میں عملہ چوری ہوگیا وہاں الیکٹرانک مشینیں کیسے محفوظ ہوں گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن ریفارم اور قانون سازی آرڈیننس اورتماشوں سے نہیں بلکہ پارلیمان کےاعتماد سے ہوتی ہے، عوام اور اپوزیشن کو حکومت اور اسپیکر پر کوئی اعتماد نہیں۔