• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

لاہور( جنگ نیوز)لاہور کے علاقہ مستی گیٹ میں پتنگ کی ڈورگلے پر پھرنے سے 3سالہ معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا، 3سالہ بچہ خضر حیات موٹر سائیکل پر والد اور بہن بھائیوں کے ساتھ جارہا تھا کہ اس دوران کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھرگئی۔خضر موٹر سائیکل پر سب سے آگے بیٹھا تھا اورڈور سے اس کی شہ رگ کٹ گئی، بچے کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورنامعلوم پتنگ باز کے خلاف فلائنگ کائٹ ایکٹ کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او مستی گیٹ انسپکٹر محمد زاہد نواز کو معطل کردیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کے واقعات قطعی ناقابل برداشت ہیں، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل کرایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

اہم خبریں سے مزید