• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندور، توسیعی ویزے پر رہائش پذیر پاکستانی افراد کو کووڈ 19 کے ٹیکے لگیں گے

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں توسیعی ویزے پر رہائش پذیر پاکستانی افراد کو کووڈ19 کے ٹیکے لگیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر اندور میں توسیعی ویزے پر مقیم 4000 سے زائد پاکستانی سندھیوں کو ایک بڑا ریلیف دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے انہیں CoWIN ایپ پر اپنے پاسپورٹس کے ساتھ رجسٹرڈ ہوکر کووڈ 19ویکسین لگوانے کی اجازت دی ہے۔ مقامی محکمہ صحت نے طویل عرصے سے اندور میں مقیم پاکستانی باشندوں کو قطرے پلانے کی منظوری دے دی۔ ڈسٹرکٹ امیونائزیشن افسر ڈاکٹر پراوین جاڈیا کا کہنا ہے کہ چونکہ ان افراد کے پاس شناختی دستاویزات جیسے کہ آدھار کارڈز، جنہیں بھارتی شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے، نہیں ہیں، اس لئے انہیں اپنے پاسپورٹ کی مدد سے ضرور رجسٹرڈ کروانا چاہئے۔

تازہ ترین