حکومت نے اپوزیشن کو قومی اسمبلی کا اجلاس چلانے کے لیے ضابطہ اخلاق پیش کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق پر حکومت اور اپوزیشن دونوں عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔
مجوزہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ پورا ہاؤس اجلاس چلانے میں اسپیکر کی مدد اور فیصلےکی تعظیم کرے گا۔
مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق رکن اسمبلی ناشائستہ اور غیرپارلیمانی زبان و بیان سے پرہیز کرے گا، خلاف ورزی پر اسپیکر کارروائی کریں گے جو سب کیلئے قابل قبول ہوگی۔
ہاؤس کے اندر وڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، پلے کارڈ اٹھا کر مخالف پارٹی کی سیٹس پر جانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق اسپیکر ڈائس پر کھڑے ہوکر نعرے اور احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی، احتجاج اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر ہی کیا جا سکے گا۔