• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی بجٹ آج، تنخواہ و پنشن میں اضافہ، اجرت 25 ہزار متوقع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج منگل 15جون کواسمبلی میں سندھ کا بجٹ پیش کریں گے ،ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ میں مزدور کی کم ازکم اجرت 25ہزار مقرر کرنیکی تجویز ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 15 سے 20فیصد تک اضافے کا اعلان متوقع ہے،بجٹ کا مجموعی حجم 13ہزار ارب روپے سے زائد ہو گا،صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لئے 222ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،شعبہ صحت کیلئے 172، اسکول ایجوکیشن کیلئے 215 اور محکمہ بلدیات کیلئے 119.75ارب رکھے جائیں گے، گریڈ ایک تا 15کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے اور اس سے اوپر کے گریڈ ملازمین کے لئے15فیصد اضافے کی تجویز ہے،ذرائع کے مطابق سندھ کے بجٹ میں کراچی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج بھی شامل ہیں۔جیو نیوز کے مطابق سندھ کے نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،محکمہ آبپاشی سندھ کا مجموعی بجٹ 53ارب روپے ہوگا، محکمہ بلدیات کیلئے 119.75ارب روپے مختص کیے جائینگے،پولیس اور امن و امان کیلئے 105ارب روپے مختص کیے جائینگے، صحت کے شعبے کیلئے اضافے کے ساتھ 172ارب روپے رکھنے کی تجویز دی جائیگی، اسکول ایجوکیشن کیلئے 215ار ب روپے مختص کرنے کی تجویزدی جائیگی، ٹرانسپورٹ کیلئے 14ارب ،کالج ایجوکیشن کیلئے 25ارب روپے رکھنے کی تجویزدی جائیگی، محکمہ تعلیم کا نصف سے زائد بجٹ غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے مختص کرنے کی تجویز ہوگی۔

تازہ ترین