بلوچستان کے شہر خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
خضدار کی سب تحصیل باغبانہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے 1 گھر میں گھس کر 2 بھائیوں محمد رفیق اور محمد اکبر کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا۔
ملزمان دہرے قتل کی واردات انجام دینے کےبعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
لیویز فورسز نے ضروری کارروائی کے بعد مقتولین کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔
لیویز فورسز نے علاقے بھر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔