• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری


سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب  نے کہا کہ کابینہ کی کم از کم اُجرت 25 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 22-2021 کیلئے 1.477 ٹریلین روپے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کے بجٹ کا مجموعی حجم 14 کھرب سے زائد ہوگا۔

تازہ ترین