• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اسپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی میں ملوث ارکان کے کل ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی۔

ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو کل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ آج کے اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے غیر پارلیمانی رویے کا اظہار کیا گیا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بجٹ پر تقریر کے دوران ایک بار پھر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے۔

شہباز شریف گزشتہ روز کی ادھوری تقریر کرنے کھڑے ہوئے تو حکومتی ارکان نے شور شرابہ شروع کردیا، جس پر ن لیگ کےا رکان نے اپوزیشن لیڈر کو حصار میں لے لیا۔

اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں نعرے بازی ہوئی ، جو پہلے تلخ کلامی ، پھر جھڑپ اور بعدازاں ایک دوسرے پر بجٹ دستاویز پھینکنے تک پہنچ گئی۔

ایوان کی آج کی کارروائی کے دوران متعدد بار ایسا ہوا کہ ایوان میں اسپیکر بے بس دکھائی دیے ،انہوں نے متعدد بار اجلاس بھی ملتوی کیا۔

تازہ ترین