لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس کی جانب سے نجی ریسٹورنٹ کے عملے کو پکڑ کر لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
پولیس اہلکار مبینہ طور پر مفت کھانا نہ دینے پر ریسٹورنٹ کے عملے کو تھانے لے گئے تھے۔
آئی جی پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور 8 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھانہ ڈیفنس سی کے اہلکار ریسٹورنٹ کے عملے کو گاڑی میں بٹھا کر لے جاتے ہیں۔
ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس 16 ملازمین کو تھانے لے گئی جنہیں 2 گھنٹے بعد چھوڑا۔
ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ایس ایچ او نے اپنے دوستوں کے لیے کھانا منگوایا تھا، بل مانگنے پر ریسٹورنٹ کے عملے کے خلاف انتقامی کارروائی کی۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت 8 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔