• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل عمران خان نیازی کے حکم پر یہاں گالی گلوچ کی گئی ، شہبازشریف


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کل ایوان میں پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، کل عمران خان نیازی کے حکم پر یہاں گالی گلوچ کی گئی۔

شہبازشریف نے کہا کہ کل ایوان میں ایسے الفاظ کہے گئے جو زبان پر لانا مشکل ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ جناب اسپیکر آپ کا فرض تھا کہ کل ایوان میں یہ سب کچھ ہونے سے روکتے۔

شہبازشریف نے کہا کہ کل ایوان میں گالم گلوچ ہوئی اسپیکر صاحب آپ نے نہیں روکا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میاں صاحب، جس طرف سے بھی یہ سب کچھ ہوا میں نے روکا ہے ۔

تازہ ترین