• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 668 نئے کیسز، 19 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13755 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 668 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5292 ہوچکی ہے۔ جبکہ آج مزید 3833 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ یوں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 304697 ہوچکی ہے

انہوں نے بتایا کہ اب تک 4326212 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور مجموعی طور پر اب تک 329930 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 19941 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 19263 گھروں میں، 25 آئسولیشن سینٹرز میں اور 653 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 606 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 46 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 668 نئے کیسز میں سے 421 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 125، ضلع جنوبی 94، ضلع وسطی 84، کورنگی 79، ملیر 30 اور ضلع غربی سے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع حیدرآباد 40، ٹھٹھہ 24، شہید بے نظیر آباد 19، سانگھڑ 18، بدین اور مٹیاری 14۔ 14، جامشورو 12، قمبر 11، سکھر اور ٹنڈو الہیار10۔ 10، دادو، تھر پارکر اور میرپورخاص میں 9 ۔ 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح جیکب آباد اور نوشہرو فیروز 8 ۔ 8، ٹنڈو محمد خان 6، خیرپور اور عمر کوٹ 4، گھوٹکی 2، لاڑکانہ اور سجاول سے 1۔1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین