• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عیسیٰ خان اور اہلیہ زخمی ہوگئے۔

عیسیٰ خان کو کلاشنکوف کی 2 گولیاں بازو جبکہ اہلیہ کو ایک گولی سر پر لگی، ان کی حالت تشویشناک ہے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجا اظہر نے بتایا کہ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے کلاشنکوف سے 6 فائر کیے۔

واقعے کے وقت گاڑی میں 6 ماہ کی بچی بھی موجود تھی جو محفوظ رہی۔

قومی خبریں سے مزید