• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن پورٹل سے وقت کی بچت، شفافیت برقرار رہے گی، وزیر محنت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ آن لائن پورٹل کے استعمال سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ شفافیت بھی برقرار رہے گی اور کنٹری بیوشن کی ادائیگی بھی محفوظ ہوگی۔وہ جمعرات کو یہاں سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی)کے صدر دفتر میں منعقدہ سیسی اور ون لنک کے درمیان شراکت کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری محنت عبدالرشید سولنگی، سیکریٹری انویسٹمنٹ آصف اکرام،ون لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) نجیب آگرہ والا، کمشنر سیسی محمداسحاق مہر،وائس کمشنر طارق انور کھوکھر، گورننگ باڈی کے اراکین، میڈیکل ایڈوائزرڈاکٹرعمرچنہ اوردیگر بھی موجود تھے۔ وزیرمحنت نے کہاکہ معاہدے کے تحت پورٹل ون لنک کے ذریعے الیکٹرانک شراکت کی سہولت پیش کرے گا، پہلے آجران کو اپنا کاروبار سیسی میں رجسٹرڈ کرانے میں کئی دن لگ جاتے تھے، مگر اب ایز آف ڈوئنگ بزنس کی ریفارمزپر عمل کرتے ہوئے سیسی کے بزنس رجسٹریشن کے عمل میں آسانی ہوگئی ہے، پہلے جو صنعتی و تجارتی ادارے 7روز میں رجسٹرڈ ہوتے تھے اب ایک ہی روز میں رجسٹر ہوجاتے ہیں، محکموں میں اصلاحات کے عمل میں عالمی بینک کے تعاون کو بھی سراہتا ہوں۔

تازہ ترین