• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر مین او پی سی لاہور نوٹیفیکیشن جاری نہیں کرسکتے، چوہدری امتیاز لوراں

بارسلونا (شفقت علی رضا ) اوورسیز پاکستانیز کمیشن لاہور کے چیئر مین ملک جہانگیر حسین براء نے ناروے اور ڈنمارک کے کوآرڈینیٹر کے لئے غیر قانونی نوٹی فیکیشن جاری کئے ، جنہیں کالعدم قرار د یا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین کے کوآرڈینیٹر چوہدری امتیاز لوراں نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے چیئر مین وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وائس چیئر مین محمد وسیم رامے ہی کسی عہدے کے لئے کوئی نوٹیفیکیشن جاری کر سکتے ہیں، ان کے علاوہ کوئی بھی عہدیدار کسی قسم کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کر سکتا ۔ چوہدری امتیاز لوراں کا کہنا تھا کہ ملک جہانگیر براء تو پاکستان کے لئے کسی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کر سکتے تو کیسے ممکن ہے کہ وہ ناروے اور ڈنمارک کے لئے کسی کو کوئی عہدہ سونپ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وائس چیئرمین او پی سی پنجاب محمد وسیم رامے سے ہدایات لی ہیں جن کی روشنی میں ناروے اور ڈنمارک کے لئے جاری کئے جانے والے نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیئے جاتے ہیں اور او پی سی پنجاب کی طرف سے ملک جہانگیر براء کو نوٹس بھی جاری کر دیا جائے گا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔
تازہ ترین