ایران میں 13 ویں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔
ایران میں آج ہونے والے صدارتی انتخابات میں اعتدال پسند بینکار عبدالنصر ہمتی کا 3 قدامت پسندوں سے مقابلہ ہے۔
قدامت پسند ابراہیم رئیسی صدارت کے مضبوط ترین امیدوار ہیں، محسن رضائی اور ڈاکٹر امیر غازی بھی قدامت پسند امیدوار ہیں۔
نئے ایرانی صدر کو امریکا سے نیو کلیئر ڈیل کے معاملات طے کرنے ہوں گے جبکہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے چیلنجوں کا سامنا ہو گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسائل کا حل ووٹ کا حق استعمال کرنے سے ہی ممکن ہے۔