• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمشدہ شہری کا کیس:IG سندھ ،DG رینجرز کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ میں شہری عبدالرحیم عرف ماما کی گمشدگی سے متعلق دراخوست کی سماعت عدالت نے آئی جی سندھ پولیس ،ڈی جی رینجرز و دیگر کو 12 جولائی کے لئے نوٹس جاری کر دئیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں شہری عبدالرحیم عرف ماما کی گمشدگی سے متعلق دراخوست کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی سندھ پولیس ،ڈی جی رینجرز و دیگر کو 12 جولائی کے لئے نوٹس جاری کردئیے ۔

عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ گمشدہ عبدالرحیم کی شناخت سے متعلق این آئی سی کی کاپی اور تصاویر بھی جمع کرائی جائیں ۔

درخواست گزار عرفانہ میگانی نے موقف اختیار کیا تھا کہ 10 جون کو میرے شوہر کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار کلفٹن ویو اپارٹمنٹ سے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

عرفانہ میگانی نے بتایا کہ عبدالرحیم کو 20 سے 25 سادہ لباس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے تھے کچھ سادہ لباس اہلکار بلڈنگ کے نیچے بھی موجود تھے، عبدالرحیم کو ہرجگہ تلاش کرنے کی کوشش کی مگر تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین