محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دسویں جماعت کے امتحان 5 جولائی اور بارہویں کے امتحان 26 جولائی سے ہوں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نویں کے امتحانات دسویں کے اور گیارہویں جماعت کے امتحان بارہویں کے بعد ہوں گے۔
امتحانی پرچے 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر اور 20 فیصد طویل جوابات پر مشتمل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات کا وقت 3 گھنٹے سے کم کرکے 2 اور 2 گھنٹے سے کم کرکے1 گھنٹے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چوتھی جماعت سے آٹھویں جماعت کے امتحانات اسکول اپنی سہولت کے تحت لے سکیں گے۔
ٹیکنیکل بورڈ کے تحت 10ویں جماعت کے امتحان 6 جولائی اور بارہویں کے 24 جولائی کو ہوں گے۔