• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کیساتھ بدفعلی کرکے انکی ویڈیوز بنانے والا ملزم عبداللّٰہ سیال گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قیوم آباد میں بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے اور انکی ویڈیوز بنانے والے ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے برہنہ کردیا۔پولیس نے پندرہ سالہ بچے کی ساتھ بدفعلی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس پولیس نے کورنگی قیوم آباد میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرنے اور اسکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے وال ملزم عبداللہ سیال کے خلاف مقدمہ سابق رکن صوبائی اسمبلی سندھ وقار حسین شاہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم علاقے میں اپنا سیاسی اثر و رسوخ رکھتا تھا اور اسکی اہم شخصیات کے ساتھ تصاویر ہیں جس کا وہ فائدہ اٹھایا کرتا تھا ،ملزم کے خلاف شکایات ملی ہیں کہ وہ بچوں کو نشہ کراتا ہے اور پھر انہیں دھمکا کر انکے ساتھ بد فعلی کرتا ہے اور اسکی ویڈیوز بھی بناتا ہے ۔ ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے ملزم کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

اہم خبریں سے مزید