• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل اداروں میںبڑے عہدوں پر تعینات چھوٹے گریڈ کے افسروں کوہٹانے کے احکامات

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تمام میڈیکل انسٹی ٹیوشنز ہسپتالوں اور دیگر متعلقہ اداروں میں بڑے عہدوں پر چھوٹے گریڈ کے افسران و ملازمین کی تعیناتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری عہدوں سے ہٹا کر گریڈ کےمطابق عہدوں پر افسران کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نبیل اعوان نے اپنے مراسلےمیں کہا ہے کہ فوری چارج واپس لیاجائے ورنہ انکے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔
تازہ ترین