• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں گرل فرینڈ/ بوائے فرینڈ والے رشتے کیخلاف ہوں: منیب بٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ وہ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ والے رشتے کے سخت خلاف ہیں، اگر آپ کسی کو پسند کرتے ہیں تو اس کے گھر رشتہ بھیج کر بات پکّی کریں۔

حال ہی میں منیب بٹ نے ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

دورانِ شو منیب بٹ نے آج کل کی نوجوان نسل کے لیے ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ والا رشتہ بالکل سمجھ نہیں آتا، میں اس بےمعنی رشتے کے خلاف ہوں۔‘

منیب بٹ نے کہا کہ ’میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی لڑکا کسی لڑکی کو پسند کرتا ہے تو یہ بہانے نہ کرے کہ میرے پاس ابھی نوکری نہیں ہے یا ابھی میری تعلیم مکمل نہیں ہوئی ہے تو میں تمہارے گھر رشتہ نہیں بھیج سکتا۔‘

اداکار نے کہا کہ ’اگر کوئی پسند ہے تو گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کا رشتہ رکھنے کے بجائے فوراََ اُس کے گھر رشتہ بھیجو اور بات پکّی کرو، اس کے بعد آپ اپنی تعلیم مکمل کرو اور کیرئیر بھی بناؤ۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’جب ایمن کے ساتھ میری دوستی تھی تو میں نے اُس وقت بھی کبھی اُس کو اپنی گرل فرینڈ نہیں کہا تھا کیونکہ مجھے یہ نہیں پسند کہ میں کسی لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ کہوں یا کوئی لڑکی مجھے اپنا بوائے فرینڈ بولے۔‘

منیب بٹ نے مزید کہا کہ ’ایمن مجھے پسند آئی تو میں نے فوراََ دیر کیے بغیر اُس کے گھر رشتہ بھیج دیا۔‘

واضح رہے کہ 22 سالہ ایمن خان اور 29 سالہ منیب بٹ کی شادی 2018ء میں ہوئی تھی اور اِن دونوں فنکاروں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

تازہ ترین