• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کمیونٹی کو ووٹ کا حق دینا احسن اقدام ہے، راجہ شکیل حیدر

لوٹن (نمائندہ جنگ)ملٹن کینز سے اوور سیز پاکستان کشمیر ویلفئیر کونسل کے چئیرمین راجہ شکیل حیدر خان نے پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں ووٹ کا حق ملنے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا یہ احسن اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ کونسل کے ممبران تمام اوورسیز پاکستانیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حقدار کا بل پاس کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یاد رہے کہ یہ 73 سال بعد پہلی بار ہمیں ( اوورسیز ) کو یہ حق ملا ہے ہم موجودہ حکومت کو یہ بل پاس کروانے اور ہمارا دیرینہ مطالبہ منظور کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ہم پرائیم منسٹر عمراں خان سے صرف اتنا کہتے ہیں "شکریہ" عمران خان “ شکریہ “۔واضح رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیکل 89 کے تحت ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا ہے۔ جس کے بعد اب الیکشن کمیشن انتخابات میں ’’نادرا‘‘ کی مدد سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے قابل بنائے گا اور الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین خریدنے کا بھی پابند ہوگا۔
تازہ ترین