چاغی/کوئٹہ (پی پی آئی) چاغی میں کوئٹہ جانے والی مال گاڑی کی 6 بوگیاں ٹریک کی خستہ حالی کے باعث پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد پاک ایران ریل سروس معطل ہوگئی۔
حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بوگیوں میں موجود مال زمین پر بکھر گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹریک کی مخدوش حالت اور پٹری پر پڑی ہوئی ریت کے ڈھیر مزید کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک ایران ریلوے ٹریک پر جگہ جگہ جمع ریت حادثات کا باعث بننے لگی، پاک ایران ریلوے ٹریک کی حالت انتہائی بوسیدہ ہوچکی ہے جس کی ازسرنو مرمت کی ضرورت ہے۔