• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر برقرار


صوبہ پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح کم ترین سطح پر برقرار ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور میں کورونا کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 14 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 17025ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 171ٹیسٹ مثبت آئے۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا وائرس کے7921 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 91 کا نتیجہ مثبت آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس وقت پنجاب کے اسپتالوں میں 171مریض آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس سے 18 مریضوں کا انتقال ہوا۔

دوسری جانب لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 کورونا مریضوں کا انتقال ہوا۔

تازہ ترین