• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری: لیڈی کانسٹیبل کا نوجوان پر زیادتی کا الزام، حقیقت کیا؟

سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل کوٹری کی لیڈی کانسٹیل علینہ تھیبو کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی، اے ایس پی جامشورو کا کہنا ہے کہ لیڈی کے الزامات غلط ہیں جبکہ ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے انکوائری کی جاری ہے۔

جامشورو میں تعینات لیڈی کانسٹیبل علینہ تھیبو جامشورو اسپتال پہنچیں جہاں لیڈی کانسٹیبل نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر میں کام کرنے والے نوجوان احسان جتوئی نے مبینہ طور پر نیند کی گولیاں کھلا کر ان سے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی ہے۔

خاتون اہلکار کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کوٹری اور ایڈیشنل آئی جی آفس میں تعینات شکایتی سیل کی انچارج نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی اور کمرے سے نکال دیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ لیڈی کانسٹیبل کے خلاف کوٹری کی ایک خاتون نے درخواست دی تھی کہ اس کے بیٹے احسان جتوئی کو لیڈی کانسٹیبل پریشان کر رہی ہے اور ان کے گھر میں گھس کر اس کے بیٹے کو تنگ کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لیڈی کانسٹیل کے خلاف ایڈیشنل آئی جی اور جامشورو پولیس کی جانب سے بھی الگ الگ انکوائری کی جا رہی ہے جو آخری مراحل میں ہے۔

ایس ایس پی جامشورو کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل کے الزامات غلط ہیں اور انکوائری رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آنے کے باعث مبینہ طور پر زیادتی کا ڈرامہ رچایا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود اس واقعے کی انکوائری کرائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین