• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ میں 13 پولیس اہلکار کے سامنے لیڈی کانسٹیبل کو قتل کردیا گیا


نوشہرہ میں 13 پولیس افسران کے سامنے لیڈی کانسٹیبل کو قتل اور اس کی بہن زخمی کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اکبر پورہ علی شاہ میں کانسٹیبل کے بھائیوں کے ساتھ دشمنی پر پیش آیا، تمام پولیس اہلکار لیڈی کانسٹیبل کے سربمہر گھر کو کھلوانے گئے تھے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پرانی دشمنی پر قتل کی واردات کے بعد گھر کو سیل کیا گیا تھا، ہائی کورٹ نے لیڈی کانسٹیبل کو سربمہر گھر سے سامان لینے کا حکم دیا تھا، خاتون کانسٹیبل گھر کھلوانے پہنچی تو رشتہ دار خواتین جھگڑا کرنے لگیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران گھر کے مردوں نے فائرنگ کردی، مقتولہ لیڈی کانسٹیبل کی لاش کو مقامی اسپتال جبکہ زخمی بہن کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف ڈی پی او نے پولیس کی موجودگی میں لیڈی کانسٹیبل کے قتل اور اس کی بہن کے زخمی ہونےکا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت 13  پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا۔

ڈی پی او نے 13پولیس اہلکاروں کے خلاف پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین