پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے 18 ماہ بعد اشیائے خورد و نوش کا نیا نرخ نامہ جاری کر دیا، 30 اپریل 2019ء سےاب تک نرخنامہ جاری نہیں گیا گیا تھا۔
پرائس ریویو کمیٹی نے نیا نرخنامہ دکانداروں کے حوالے کر دیا ہے، نئے نرخنامے میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
نرخنامے کے مطابق لال لوبیا کے نرخ 135 روپے سے بڑھا کر 214 روپے فی کلو کر دیے گئے ہیں، دال چنا موٹی فی کلو 125 سے بڑھ کر 147 روپے کر دی گئی ہے۔
دال مونگ 145 روپے کلو سے 185 روپے فی کلو گرام تک جا پہنچی ہے، دال مونگ دُھلی ہوئی 140 روپے کلو سے بڑھ کر 200 روپے کلو گرام فروخت ہو گی، جبکہ دال ماش دھلی ہوئی کے نرخ 170 روپے سے بڑھ کر 230 روپے فی کلو ہوگئے۔
پہلے نرخنامے میں 29 اشیاء کی قیمتیں درج تھیں، نئے نرخنامے میں 22 اشیاء کی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔