• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور کے مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمٰن کے تیسرے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سی آئی اے شعیب جانباز کے مطابق مقدمے میں نامزد مفتی عزیز الرحمٰن کے تیسرے بیٹے لطیف الرحمٰن کو بیدیاں روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مفتی عزیز الرحمٰن کے 2 بیٹوں عتیق الرحمٰن اور الطاف الرحمٰن کو گرفتار کیا تھا، ملزم عتیق الرحمان کو کاہنہ میں واقع مدرسے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی سی آئی اے نے بتایا کہ الطاف الرحمٰن کو لکی مروت سے گرفتار کیا تھا، جبکہ مقدمے کے مرکزی ملزم مفتی عزیز الرحمٰن کو میانوالی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ مفتی عزیز الرحمٰن اور ان کے بیٹوں کے خلاف طالب علم صابر شاہ نے مقدمہ درج کرایا ہے، مفتی عزیز نے صابر شاہ کو زیادتی کانشانہ بنایا تھا۔

شعیب جانباز نے یہ بھی بتایا کہ مفتی عزیز کے بیٹوں پر مدعی صابر شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے، پولیس کو مقدمے میں نامزد ان کے ساتھی عبداللّٰہ کی تلاش ہے۔

تازہ ترین