• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: 18 جون کو بکتر بند سے اراکین اسمبلی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، قائد حزب اختلاف


قائدِ حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سنکدر نے  اسپیکر اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں کہا کہ 18 جون کو بکتر بند سے اراکین اسمبلی کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔

 ملک سکندر نے اپنے خط میں کہا کہ اپوزیشن اراکین عبدالواحد صدیقی، شکیلہ نوید اور بابو رحیم مینگل زخمی ہوئے۔

خط میں کہا گیا کہ  آپ کی حکومت کو اپنے کیے پر پشیمانی نہیں،  اب تک ہماری ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

قائد حزب اختلاف  نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے 19جون کو اپوزیشن اراکین کے خلاف ایف آئی درج کروائی، حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگاتی رہی۔

 ملک سکندر نے کہا کہ ان حالات میں آپ کے مشاورتی اجلاس کا کیا جواز بنتا ہے۔

تازہ ترین