• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے جنوبی علاقوں کی خوبصورتی کی تعریف کی گئی ہے۔

گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ہر عام و خاص پاکستان کے خوبصورت ٹھنڈے جنت نظیر علاقوں کی سیر کے لیے نکلنا چاہتا ہے، پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں سمیت سیاست دان بھی ان علاقوں سے دور نہیں رہ پاتے اور گھومنے اور وہاں کا ٹھنڈا موسم انجوائے کرنے نکل جاتے ہیں۔

 اداکارہ سجل علی کی جانب سے لولو سر جھیل، ناران کی تصویر اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے ۔

سجل علی نے اپنے وہاں ہونے سے متعلق تو معلومات چھپائی ہیں مگر جنوبی علاقوں کے نظاروں کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں.


سجل علی نے ایک خوبصورت نظارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’میرا خوبصورت پاکستان۔‘

تازہ ترین