• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر روز عاصم اظہر کا گانا سُن کر سوتی ہوں: زارا نعیم

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں ٹاپ کرکے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والی زارا نعیم ڈار نے کہا ہے کہ وہ ہر روز گلوکار عاصم اظہر کا گانا سُن کر سوتی ہیں۔

زارا نعیم ڈار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوکار عاصم اظہر کے ہمراہ اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جس کے ساتھ اُنہوں نے گلوکار کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔


اے سی سی اے ٹاپر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں یہ پوسٹ آپ سب کے ساتھ شیئر کرکے بہت خوش ہوں کیونکہ مجھے آج اُس شخص سے ملاقات کرنے کا موقع ملا جسے میں اپنی نوعُمری سے سُن رہی ہوں۔‘

زارا نعیم ڈار نے لکھا کہ ’میں اپنی نو عُمری سے ہر دن عاصم اظہر کا گانا سُن کر سوتی ہوں اور اب میرے دل میں عاصم کی عزت مزید بڑھ گئی ہے۔‘

اُنہوں نے گلوکار کے اخلاق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے انتہائی کم عُمر میں بہت کچھ حاصل کرلیا ہے اور اس کے باوجود بھی آپ ایک عاجزی پسند اور خوش مزاج انسان ہیں۔‘

زارا نعیم نے یہ بھی لکھا کہ ’عاصم سے ملاقات کے بعد، میں خود کو ایک خوش قسمت مداح محسوس کررہی ہوں۔‘

اے سی سی اے ٹاپر نے مزید لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ آپ کو بہت سی کامیابیاں ملیں۔‘

دوسری جانب زارا نعیم ڈار نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کی اور عاصم اظہر کی ملاقات کی وجہ کیا تھی تاہم اُنہوں نے یہ ضرور بتایا کہ وہ اوکاڑہ میں گلوکار سے ملی تھیں۔

تازہ ترین