• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کے موزے تک ان کے اپنے پیسے کے نہیں، شہباز گل کا دعویٰ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو کے موزے تک اُ ن کے اپنے پیسے کے نہیں ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد نے کرپشن کی ہے، آپ کے موزے بھی اپنے پیسے کے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام میں سندھ کے عوام کے لیے 32 فیصد مختص کیا گیا ہے جبکہ یہاں دیگر صوبوں سے 10 تا 15 فیصد زیادہ غربت ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اب ہم آپ کو سندھ کے عوام کو لوٹنے کے لیے نہیں چھوڑیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایسی کی تیسی کہتے ہیں کہ ہم سے کوئی حساب نہیں لے سکتا، آپ کے باپ کا پیسہ نہیں، آپ کے حلق سے بھی نکالیں گے۔

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ بے سہارا نہیں ہیں، کراچی کے عوام نے جس کو ووٹ دیا ہے، اسے ان کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگی تو وفاق کے دیے ٹینڈرز نے آگ کو بجھایا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یوسف رضا گیلانی نے آپ کی غلامی کی اور سپریم کورٹ کے احکامات نہیں مانے۔

تازہ ترین