• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی مرد کو حق نہیں وہ جنسی تشدد کا الزام خواتین پر عائد کرے، شیری رحمان

وزیر اعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے بارے میں بیان پر پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کسی مرد کو یہ حق نہیں کہ وہ خواتین کے خلاف جنسی تشدد اور جرائم کا الزام خواتین یا اُن کے لباس پر عائد کرے۔

شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صدمہ ہوا ہے کہ ہمارے وزیراعظم نے ایسا کیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کیا عمران خان نہیں جانتے کہ ایسا کہہ کر اُنہوں نے خواتین پر ظلم کرنے والوں کو اپنے جرائم کے جواز کے لیے نیا بیانیہ فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزیر اعظم کے لیے اس طرح کی بات کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ وزیر اعظم کا یہ بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ اور قابلِ مذمت ہے۔

تازہ ترین