• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائمری اسکولز کھل گئے، نویں سے بارہویں کےطلبا کو فیل نہ کرنیکا اعلان

کراچی (خبرایجنسی) سندھ میں پری پرائمری اور پرائمری کلاسز میں پیرسے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ، صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ نویں سے بارہویں کےطلبا؍ کو فیل نہیں کیا جائیگا،جس بچے کے نمبر 33سے کم آئے اسے اضافی نمبرز دے کر پاس کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائمری اسکول پیرسے کھل گئے،ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کورونا کیسزکم ہونے کے بعد سختیوں میں کمی کی جا رہی ہے۔وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے صوبے کے تمام پرائمری اسکول کھول دیئے گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں نویں سے بارہویں جماعت تک کا کوئی طالب علم فیل نہیں ہوگا، جس بچے کے نمبر تینتیس سے کم آئے تو اسے اضافی نمبر دے کر پاس کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کا فارمیٹ تبدیل نصاب اور مضامین کو کم کردیا،سندھ حکومت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پرائمری اسکول 50فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے، اسکولوں میں اساتذہ کو ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین