• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام فرید، مقبول صابری کے چھوٹے بھائی محمود صابری انتقال کر گئے

برصغیر پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ قوال حاجی غلام فرید صابری اور مقبول صابری قوال کے سب سے چھوٹے بھائی حاجی محمود صابری کا آج کراچی میں انتقال ہو گیا، وہ مرحوم امجد صابری کے چچا تھے۔

حاجی محمود صابری کی تدفین کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں کی گئی  ان کا سوئم بدھ 23 جون کو بعد نماز ظہر ،مسجد فرقانیہ لیاقت آباد نمبر چار میں ہوگا۔

مرحوم کے کلام کو جرمنی اور یورپی ملکوں میں کافی پذیرائی ملی۔ 

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ نمل یونیورسٹی کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے یورپ میں کافی پروگرام کیے اور کافی عطیات جمع کر کے وطن بھجوائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید