• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک اپ میں ملزم نے ازاربند سے خود کشی کی، ایف آئی اے

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاک اپ میں ملزم کی مبینہ خودکشی کے واقعے پر حکام کا کہنا ہے کہ موقع کے شواہد کے مطابق ملزم نے ازار بند کا استعمال کر کے خود کشی کی ہے۔

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق  ملزم کے خودکشی کے معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے سیشن جج اسلام آباد کو درخواست دی ہے، وقوعہ کی علاقہ مجسٹریٹ کو بھی فوری اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر جا کر جائزہ لیا۔

ایف آئی اے اعلامیے کے مطابق تمام شواہد اکٹھے کر کے لاش مزید کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کی جانب سے ملزم کی خودکشی کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے اعلامیہ کے مطابق تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈی جی نارتھ ابوبکرخدا بخش کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر تمام حقائق کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین