چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ خان صاحب، آپ ایسے عہدے پر بیٹھے ہیں، جہاں لہجہ سوچ سمجھ کر چننا چاہیے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم عمران کان کے ریمارکس کو افسوسناک قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ جو جرائم ہوتے ہیں ان کے لیے بہانہ نہیں بننا چاہیے، ہمیں متاثر ہونے والوں کا ساتھ دینا چاہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ خان صاحب، آپ ایسے عہدے پر بیٹھے ہیں، جہاں لہجہ سوچ سمجھ کر چننا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب وہ ایسے بات کریں گے تو پیغام جائے گا کہ جس سے ناانصافی ہوئی، اس کا قصور ہے، جو ناانصافی کررہا ہے، اس کے لیے آپ بہانہ بنارہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ اسلام ہمارا کلچر ہے جو ہمیں سکھاتا ہےکہ کپڑے کیسے پہننے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کپڑوں کا نہ ریپ اور نہ ہی زیادتی سے کوئی تعلق ہے، جس نے زیادتی کی یا ظلم کیا، اس کے لیے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے۔