• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے ایک تقریر میں کہا تھا وہ اسامہ کو شہید سمجھتے ہیں، علی نواز اعوان


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے اسامہ بن لادن کے حوالے سے رائے کا اظہار کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ عمران خان نے ایک تقریر میں کہا تھا کہ وہ اسامہ کو شہید سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کو پاکستان کی جنگ سمجھتی تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ آپ ایک پاکستانی کا نام بتادیں جو نائن الیون میں ملوث ہو یا مارا گیا ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں کسی کی وصیت پر یہاں نہیں پہنچا، نہ کسی لیڈر کا بیٹا ہوں، ایک جمہوری عمل سےگزر کر یہاں پہنچا ہوں۔

پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے محسن شاہنواز رانجھا اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی اظہار خیال کیا۔

تازہ ترین