• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی و بیروزگاری کی تیسری لہر کورونا سے زیادہ خطرناک، سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ ا سٹیٹ بنک کی انسپکشن رپورٹ میں قرضے معاف ہونے کا انکشاف قوم کیساتھ مذاق ہے،ملک میں مہنگائی و بے روزگاری کی تیسری لہر کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، یہ کونسی ترقی ہے جس میں روپیہ مسلسل ڈی ویلیو ہو رہاہے،پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بااثر شخصیات اور کمپنیوں کے قرضے معاف ہونے کا انکشاف قوم کے ساتھ ایک اور مذاق ہے ۔ سود پر کھڑی ہونے والی معیشت کبھی ترقی اور خوشحالی کا باعث نہیں ہوسکتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی سواڑی بازار بونیر میں حاجی حبیب الرحمن خان سابق صوبائی وزیر کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سراج الحق نے کہاکہ اسٹیٹ بنک کی انسپکشن رپورٹ نے حکومت کے تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے ۔ 28 کیسز میں قرضے معاف ہونے کا انکشاف قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔

تازہ ترین