• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)03 جواری گرفتار، جواء پر لگی رقم برآمد۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر نے عثمانیہ بازار کے قریب جواریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03 جواریوں کو گرفتار کر لیاگرفتار ہونے والوں میں نادر عباس ولد غلام رسول قوم کھاڑک، شیخ سہیل ولد شیخ رفیق قوم شیخ اور شہباز ولد محمد بشیر قوم گل شامل ہیں۔ملزمان کو انٹرنیٹ کے ذریعے جواء کرواتے موقع سے گرفتار کیا گیاپولیس نے جواء پر لگی رقم 7500 روپے، 2 لیپ ٹاپ، ،02 پی ٹی سی ایل وائرلیس فون، 01 ایل سی ڈی، 05 موبائل فونز ، 01 انٹرنیٹ ڈیوائس اور دیگر آلات قمار بازی کو قبضہ میں لے لیا۔
تازہ ترین