جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں 2 خلیجی ممالک جانے والوں کو کورونا وائرس کی ایسٹرازینیکا ویکسین نہ لگانے پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔
شہریوں نے 2 خلیجی ممالک جانے والوں کو کورونا وائرس کی ایسٹرازینیکا ویکسین نہ لگانے پر احتجاج ملتان میں ویکسی نیشن سینٹر کے باہر کیا۔
ویکسینیشن سینٹر کی انتظامیہ کے ترجمان کا شہریوں کے احتجاج کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایسٹرا زینیکا سمیت تمام ویکسین کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے۔
ویکسینیشن سینٹر کی انتظامیہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مطلوبہ ویکسین ایسٹرا زینیکا نہیں آ رہی ہے تو وہ کہاں سے لگا دیں۔