• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اداکارہ متیھرا سے فون پر بات کر کے دونوں کے درمیان پیدا ہونے والی ساری غلط فہمیوں کو دور کر دیا ہے۔

سونیا حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکارہ متیھرا کے لیے ایک نوٹ شیئر کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہوں نے متھیرا سے کال پر بات کر کے ان کی تمام غلط فہمیوں کو ختم کر دیا ہے۔

سونیا نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’میں نے ابھی متیھرا سے کال پر بات کر کے ان کی تمام غلط فہمیوں کو ختم کر دیا ہے۔‘

انہوں نے ڈپریشن کے بارےمیں لکھا کہ ’ڈپریشن ایک حقیقت ہے اور اس سے نمٹنا بہت مشکل ہے۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سن کر دل دکھا کہ متھیرا کو ڈپریشن سے اکیلے ہی نمٹنا پڑا تھا۔‘

سونیا نے لکھا کہ ’اگر آپ کو یا کسی اور کو بات کرنے کی ضرورت ہو تو یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ میں صرف ایک کال کے فاصلے پر ہوں کیوں کہ غلط فہمیوں سےصرف پریشانی اور منفی خیالات جنم لیتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’برائے مہربانی کوئی بھی بات دل میں نہ رکھیں یہ ایک صحت مند دماغ کے لیے ضروری ہے۔‘

متھیرا کو مخاطب کرتے ہوئے سونیا نے لکھا کہ ’آپ بالکل میرے لیے بہن کی طرح ہیں اور میری نیک خواہشات ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں گی۔‘

آخر میں انہوں نے کہا کہ ’ میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ کسی کے بارے میں اس کی بات سنے اور حقیقت جانے بغیر اپنا فیصلہ نہ سنایں۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ متھیرا نے گزشتہ روز سونیا حسین کی جانب سے فادرذ ڈے پر والد کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے ایک ریکارڈڈ کال سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ سونیا صرف دکھاوا کرتی ہیں۔

اداکارہ متھیرا نے اس بات کا انکشا ف بھی کیا تھا کہ جب وہ آئی پی پی اے ایوارڈز کے لیے لندن جا رہی تھیں تو دوران ِ سفر سونیا نے ان کی شکل وصورت کا مزاق اڑایا تھا۔

تازہ ترین