برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی وفات سے قبل ان سے کیے گئے ایک وعدے کو توڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
بیں الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنسز آف ویلز کے ایک دوست نے انکشاف کیا ہےکہ شہزادی ڈیانا نے 1997 میں المناک کار حادثے میں اپنی زندگی گنوانے سے پہلے ، اپنے بچوں ولیم اور ہیری سے ایک وعدہ لیا تھا کہ وہ دونوں اپنی باقی کی زندگی میں ایک دوسرے کے بہترین دوست بن کر رہیں گے۔
سیمون سیمنس جوکہ شہزادی ڈیانا کے قابل بھروسہ دوست اورماہرِ نفسیات تھے ، ان کی بات کو شاہی مبصر رابرٹ لیسی نے اپنی کتاب ’بیٹل آف برادرز ‘ کے تازہ ترین ایڈیشن میں لکھا ہے ۔
شاہی مبصر رابرٹ لیسی کے مطابق شہزادی ڈیانا نے اپنے بیٹوں سےکہا تھا کہ ان دونوں کو وعدہ کرنا ہوگا کہ وہ ہمیشہ ایک دوسرے کے بہترین دوست رہیں گے اور کبھی بھی کسی کو اپنے درمیان نہیں آنے گے۔
لیسی نے مزید دعویٰ کیا کہ شہزادی ڈیانا کے دوست سیمنس کے مطابق دونوں شہزادوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی دوستی کو برقرار رکھیں گے۔