• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا سب سے بڑا کارگو ہوائی جہاز کراچی سے برطانیہ روانہ

افغانستان سے اتحادی افواج کے ساز و سامان کی منتقلی کے کام پر متحرک یوکرینی ایئرلائن کا دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری کارگو ہوائی جہاز  (Antonov An-225) انتونو اے این 225 ماریہ آج صبح 08:37 بجے کراچی سے برطانیہ روانہ ہوگیا ہے۔ 

بدھ کی دوپہر کابل سے کراچی پہنچنے والا یہ جہاز لگ بھگ 21 گھنٹے تک کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود رہا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انتونو اے این 225 ماریہ یوکرائن کے کییو ایئرپورٹ سے بطور پرواز نمبر اے ڈی بی 359 ایف بدھ کو علی الصباح 03:44 بجے افغان دارلحکومت کابل پہنچا۔ 

رپورٹس کے مطابق بھاری جنگی سازوسامان کی لوڈنگ کے بعد یہ جہاز فلائٹ اے ڈی بی 3859 کے طور پر بدھ کی دوپہر کراچی اترا، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 32 سال پرانے اس اسٹریٹجک جہاز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 20 گھنٹے کے زائد کا ٹیکنیکل اسٹاپ کیا اور یہ پرواز ADB-3859 آج صبح 08:37 بجے کراچی سے برطانیہ میں ایکسفورڈ شائر آر اے ایف بریز نورٹن کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ 

انتونو اے این 225 ماریہ 20 اپریل 2018 کو پہلی مرتبہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ آچکا ہے، 6 ٹربوفن انجن والا یہ اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری طیارہ ہے۔ 

انتونو اے این 225 ماریہ نے دسمبر 1988ء میں پہلی اڑان بھری، اس طیارے کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 640 ٹن ہے۔

تازہ ترین