مسلم لیگ نون کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف ایف آئی اے لاہور کے دفتر میں پیش ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز سے ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم تحقیقات کرے گی، ان سے رمضان اور العریبیہ شوگر ملز سے متعلق سوال ہوں گے۔
حمزہ شہباز سے شوگر ملز کا ڈائریکٹر ہونے کی حیثیت سے سوالات کیئے جائیں گے، ان پر ہنڈی کے ذریعے بیرونِ ملک رقم منتقل کرنے کا بھی الزام ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے حمزہ شہباز کو سوال نامہ بھجوایا گیا تھا، انہوں نے 10 جولائی تک اپنی عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔